|
||||||||||||||
|
|
6۔ جولائی 2011
ہماری خواہش ہے کہ ہم اُردو میں ایم اے کرنے والوں کو محض استاد نہ رہنے دیں بلکہ انھیں پروفیسر اور ڈاکٹر بنائیں تاکہ اُردو اور اس کی تدریس کا معیار بلند ہو۔ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی یونیورسٹی کے صدر شعبہ اُردو اور ممتاز افسانہ نگار ڈاکٹر رشید امجد نے مقتدرہ کی ویب سائٹ کی تجدید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقتدرہ کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میرے رفقائے کار نے قلیل وقت میں مقتدرہ کی ویب سائٹ کی از سر نو تشکیل اور تجدید کا کام مکمل کردیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان اور اُردو زبان کا پرچم بلند ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ ادارے کے اغراض ومقاصد اور خدمات کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اردو دنیا کے تمام معتبر اور بنیادی حوالے لنکس کی صورت میں مقتدرہ کی ویب سائٹ پر موجود ہوں تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے اُردو سے محبت کرنے والے مقتدرہ کی ویب سائٹ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔ تقریب سے ڈاکٹر روش ندیم اور مقتدرہ کے سیکرٹری سرفراز طارق نے بھی خطاب کیا،۔محبوب بگٹی اور ڈاکٹر سہیل عباس بلوچ نے مقتدرہ کی ویب سائٹ کی نمائش کرتے ہوئے شرکائے تقریب کو ویب سائٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ |
|||||||||||||
|
||||||||||||||