|
منصوبہ جات |
 |
عظیم کتب کا سلسلہ
• عظیم کتب کے تراجم کا منصوبہ 1994ء میں شروع کیا گیا تھا۔
اس منصوبے کے تحت 50 کتب کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں سے
ابھی تک 25 شائع کی جاچکی ہیں۔
پمفلٹ/ کتابچے
مقتدرہ قومی زبان نے دفتری استعمال اور قومی زبان سے آگاہی
کے حوالے سے 128 پمفلٹ اور کتابچے تیار کرکے شائع کیے ہیں۔
ماہنامہ رسالہ
مقتدرہ قومی زبان کی جانب سے ایک ماہنامہ رسالہ، اخبار اردو
شائع کیا جاتا ہے جس میں خبریں، فیچر اور فروغ اردو پر
مضامین، نئی اصطلاحات کی تحقیق و تشکیل، کمپیوٹر پر اردو
زبان کا استعمال، بیرون ملک اردو کا استعمال، اردو اور دیگر
پاکستانی زبانوں کے مابین لسانی اور ثقافتی روابط شامل ہیں۔
تربیتی سرگرمیاں
• 3127 سرکاری اہل کاروں کو اردو زبان کی ٹائپ کاری اور
مختصر نویسی کی تربیت دی گئی۔
• مقتدرہ قومی زبان کے علاقائی دفاتر میں 2000 سے زائد
افراد کو ٹائپ کاری اور مختصر نویسی کی تربیت فراہم کی گئی۔
• علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذریعے 4000 سرکاری اہل
کاروں کو دفتری اردو کے مراسلت کورسز مکمل کرائے گئے۔
• 4 مختلف اداروں نے دفتری اردو کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت
کی۔
• وزارت ترقی و
خواتین کے عملے نے ایک سالہ دفتری اردو کے
تربیتی کورس میں شرکت کی۔
|
 |
|
|
|
|
|
|