|
کتب خانہ مقتدرہ قومی
زبان پاکستان |
 |
مقتدرہ قومی زبان کا کتب خانہ ادارے کے قیام کے
ساتھ ہی قائم ہوگیا تھا ۔ کتب خانہ کراچی سے اسلام آباد
منتقل ہوا تو ایک ہزارآٹھ سو کتابیں اور چند رسائل تھے اب
موجود تعداد چوبیس ہزار پانچ سوتیس(24530) کتابوں اور سترہ
ہزار چار سو(17400) رسائل پر مشتمل ہے ۔ اس کتب خانے کا
ایک بڑا حصہ حوالہ جاتی کتابوں اور مواد پر مشتمل ہے جس
میں تقریباً ہر اہم مضمون کی انسائیکلوپیڈیا، ڈکشنری اور
ببلو گرافی موجود ہیں ۔ ۔کتب خانے میں مختلف موضوعات کی
لغات و اصطلاحات کا وسیع ذخیرہ موجوہ ہے۔سمعی و بصری مواد
کا کچھ حصہ بھی موجود ہے ۔ اُردو زبان سکھانے کے لیے آڈیو
و یڈیو کیسٹ اور بنیادین کتابیں بھی موجود ہیں۔ مطبوعات
جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن کا بھی بڑا حصہ نہایت محنت اور
کوشش سے حاصل کیا گیا ہے۔کراچی کی ایک محترم و بزرگ شخصیت
جناب احمد سعید سے ان کا ذاتی ذخیرہ کتب خریدا گیا ہے جس
میں بہت سی پرانی اور نایاب کتب حاصل ہوئی ہیں اور ابی کتب
خانے میں ایک الگ "کتب نادرہ" قائم کیا گیا ہے ۔جس میں
سترھویں اٹھارویں اور انیسویس صدی کی بعض نایاب کتب و لغات
شامل ہیں ۔ اس کتب خانے میں اوسطاً چھ سو اسکالر حضرات
استفادہ کرتے ہیں جن میں بڑی تعداد مختلف جامعات کے طلباۛ
طالبات کی ہوتی ہے۔ لائبریری کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم
آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کیےجارہے ہیں جس میں لائبریری
آٹومیشن کا عمل جاری ہے۔ کتابوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد
رسائل کی بھی ہے جس میں بعض پرانے رسائل کی فائلیں حاصل کی
گئی ہیں۔ ان میں خاص طور پر ماہ نو، صحیفہ ،افکار ،قومی
زبان،اردو نامہ،تکبیر،دانش اور اورینٹیل کالج میگزین کی
فائلیں موجود ہیں ۔
|
 |
|
|
|
|
|
|