|
تکنیکی اور دیگر خدمات |
 |
• اردو ٹائپ رائٹر کے لیے اردو زبان کا کلیدی تختہ تیار
کیا گیا۔
• محکمہ ڈاک میں استعمال کی جانے والی اردو ٹیلی گراف
مشینوں کے لیے اردو زبان کا کلیدی تختہ تیار کیا گیا۔
• اردو کمپیوٹر /ورڈ پروسیسر کے لیے ایک معیاری کلیدی تختہ
تیار کیا گیا۔
• ای میل اور انٹر نیٹ میں اردو کے استعمال کے لیے کمپیوٹر
کی ضابطہ تختی تیار کی گئی۔
• اردو رسم الخط اور گرافکس پر ٹائپ رائٹر، کمپیوٹر اور
کمپیوٹر کے تیار کنندگان کو تکنیکی تعاون اور مشاورت
فراہم کی گئی۔
• اردو اخبارات اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو جدید انگریزی
اصطلاحات کے اردو مترادفات بنانے میں تکنیکی معاونت فراہم
کی گئی۔
• کمپیوٹر، ای میل اور انٹر نیٹ کے استعمال کے لیے اردو
ضابطہ تختی اور کلیدی تختہ تیار کیا گيا۔
مندرجہ ذیل اداروں نے کتب کی اشاعت، ترجمہ کاری، تربیت اور
دیگر پروگراموں میں قومی زبان کے فروغ کے لیے تعارف و
اشتراک کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن، سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، وزارت تعلیم،
وزارت ترقی خواتین، وزارت اطلاعیات و نشریات، اے جی پی آر،
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، پنجاب
یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ادارہ تحقیقات
اسلامی، پاکستان آرٹس کونسل، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی،
پاکستان اکادمی ادبیات، نیشنل بک کونسل، مرکز تحقیقات
فارسی، پشتو اکیڈمی، اردو سائنس بورڈ، مختلف شہروں کی
میٹرو پولیٹن اور میونسپل کارپوریشنیں، پاکستان کمپیوٹر بیورو،مائیکرو سافٹ، پاکستان کمپیوٹر
سوسائٹی، فاسٹ، پاکستان اور کمپیوٹر/آئی ٹی کے بہت سے ادارے اس میں شامل ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|