اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن . بنیاد پژوہشہای اسلامی، مشہد
آستان قدس رضوی درحقیقت مرکز ایران اسلامی کے عنوان سے اپنی شناخت رکھتا ہے۔ اس ادارے کی سرگرمیاں اور ذمہ داریاں نہایت وسیع ہیں۔ جس میں ایک عظیم کتب خانہ ،مرکز اسناد و مدارک کے علاوہ ایک میوزیم بھی شامل ہے۔ اس ادارے نے1984ء میں اپنے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں’’بنیاد پژوھشھای اسلامی آستان قدس مشھد میں ایک ادارہ تشکیل دیا۔