|
||||||||||||||
|
|
مورخہ 26 ۔ اگست 2011 ء پریس ریلیز احمد فراز کو ہم سے جدا ہوئے تین برس بیت گئے لیکن لگتا ہے کہ اب بھی وہ ہمارے درمیان موجود ہیں ۔ ان کے اشعار ہمارے دلوں میں برس ہا برس تک تازہ رہیں گے ۔ یہ پیغام مقتدرہ قومی زبان کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے ممتاز شاعر احمد فراز کی تیسری برسی کے موقع پر دیا ۔ انھوں نے کہا کہ احمد فراز جہاں محبت و ایثار کا شاعر ہے وہیں ان کے کلام میں خودداری بھی حد درجہ اتم موجود ہے ۔ احمد فراز ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول تھے اور رہیں گے ۔ یہ ان کی شخصیت اور شاعری کا کمال ہے ۔ جاوید اختر |
|||||||||||||
|
||||||||||||||