رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۱۔ جنوری ۲۰۱۲ء

پریس ریلیز

’’ فیض کی سوانح عمری ‘‘

مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد نے صدر مملکت کے اعلان کے مطابق فیض کی سوانح عمری پر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ادارتی بورڈ بنا دیا گیا ہے جس میں سلیمہ ہاشمی ، آئی اے رحمان،آغا ناصر اور معروف شاعر افتخار عارف شامل ہیں ۔ نامور ترقی پسند مصنف مظہر جمیل ( آشوب سندھ ، اردو فکشن اور جدید سندھی ادب کے مصنف ) فیض کی ایک جامع سوانح عمری لکھیں گے۔صدر پاکستان نے وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل جون ۲۰۱۲ء تک ہو جائے گی ۔

( جاوید اختر)
مشیر ابلاغ عامہ

 
 
اہم ویب گاہیں افسران صدرنشین کتب خانہ مطبوعات مقتدرہ تنظیمی خاکہ
جملہ حقوق بحق مقتدرہ قومی زبان محفوظ ہیں، ۲۰۱۱ء