رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

۱۴۔ نومبر ۲۰۱۱ء 

پریس ریلیز 

ڈپٹی سیکرٹری مقتدرہ قومی زبان ڈاکٹر راشد حمید کو قومی صدارتی اقبال ایوارڈ۲۰۰۸ء 

گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان جناب یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ اقبال میں اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیرِ اہتمام ’’قومی صدارتی اقبال ایوارڈ کی تقریب ‘‘میں مقتدرہ قومی زبان کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر راشد حمید کو ان کی کتاب ’’ اقبال کا تصور تاریخ‘‘پر قومی صدارتی اقبال ایوارڈ ۲۰۰۸ء دیا ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان نے ڈاکٹر راشد حمید کے تحقیقی کام کو بہت سراہا اور فکرِ اقبال پر تحقیقی کام کوآگے بڑھانے پرتعریف کی ۔ 

( جاوید اختر )
مشیر ابلاغِ عامہ 

 
 
اہم ویب گاہیں افسران صدرنشین کتب خانہ مطبوعات مقتدرہ تنظیمی خاکہ
جملہ حقوق بحق مقتدرہ قومی زبان محفوظ ہیں، ۲۰۱۱ء