|
||||||||||||||
|
|
23۔جنوری 2012ء پریس ریلیز اردو اطلاعیات مقتدرہ کے اکبر سجاد انتقال کر گئے مقتدرہ قومی زبان کے صدرنشین ڈاکٹر انوار احمد نے مقتدرہ کے اردو اطلاعیات کے اہم رکن اکبر سجاد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اکبر سجاد کچھ عرصہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹرانوار احمد نے ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقتدرہ میں مستقبل کے کلیدی احداف میں سے ایک ہے اور اس شعبے کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں اکبر سجاد نے دن رات محنت کی اورا ردو اطلاعیات کو مضبوط سے مضبوط بنایا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے اکبر سجاد کے اہل خانہ کو صبر اور ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ اکبر سجاد کی وفات پر دیگر افسران و عملہ نے گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ۔ (جاوید اختر ملک) |
|||||||||||||
|
||||||||||||||