|
||||||||||||||
|
|
29ستمبر 2011ء پریس ریلیز نمل یونیورسٹی ، اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کا مقتدرہ قومی زبان کا علمی دورہ نمل یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات نے اپنے استاتذہ ڈاکٹر صوبیہ سلیم اور ڈاکٹر عابد سیال کے ہمراہ مقتدرہ قومی زبان کا دورہ کیا اور صدرنشین سے ملاقات کی۔اس موقع پرنمل یونیورسٹی کی شعبہ اردو کی استاد ڈاکٹر ثوبیہ سلیم نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ مقتدرہ نے اردو اطلاعیات کے شعبے میں بڑی ترقی کی ہے جس سے طالب علموں کو بہت رہنمائی ملے گی۔ اور مقتدرہ کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ وہ طالب علموں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے اور طالب علم اور اساتذہ مقتدرہ کے کام سے بہت استفادہ کر سکتے ہیں۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے نمل یونیورسٹی شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عابد سیال نے کہاکہ مقتدرہ نے اردو کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مقتدرہ نے اردو اطلاعیات کے حوالے سے جو کام کیا ہے اس کو نمل یونیورسٹی کے دیگر طلبہ کو ملٹی میڈیا پر دکھائے ۔ جس سے طالب علموں کو اردو کے حوالے سے بہت مفید معلومات ملیں گیں۔ |
|||||||||||||
|
||||||||||||||