|
||||||||||||||
|
|
۳۰۔ نومبر ۲۰۱۱ء پریس ریلیز وفاقی سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کا دورہ مقتدرہ
وفاقی حکومت کی نئی قائم شدہ وزارت ’’ قومی ورثہ و یکجہتی ‘‘ کے سیکرٹری فریداللہ خان نے مقتدرہ قومی زبان کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر مقتدرہ کے چیئرمین ڈاکٹر انوار احمد نے وفاقی سیکرٹری کو مقتدرہ میں جاری اور آئندہ کے وژن سے آگاہ کیا ۔ اس اجلاس میں مقتدرہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے جنھوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔ وفاقی سیکرٹری فریداللہ خان نے خاص طور پر مقتدرہ کے شعبہ اُردو اطلاعیات میں دلچسپی ظاہر کی اور اسے مزید وسعت دینے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے مقتدرہ قومی زبان کو براڈکاسٹنگ کے شعبہ سے منسلک کرنے کی تجویز کو بہت سراہا ۔ وفاقی سیکرٹری نے اس بات پر زور دیاکہ مقتدرہ قومی زبان کو اپنے منصوبوں میں نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ شامل کرنا چاہیے ۔ اس حوالے سے انھوں نے انگریزی کے الفاظ کے کوئز پروگرام کی تجویز بھی پیش کی ۔مقتدرہ قومی زبان نے حال ہی میں بننے والی وزارت قومی ورثہ و یکجہتی کے زیر انتظام کام شروع کر دیا ہے اس سے قبل مقتدرہ کابینہ ڈویژن کے ما تحت کام کر رہا تھا ۔ |
|||||||||||||
|
||||||||||||||