رابطہ اغراض و مقاصد تعارف سرورق

مورخہ۵ اگست ۲۰۱۱ء


پریس ریلیز

انسانی حقوق کے ممتاز علمبردار اور ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل آئی اے رحمان نے مقتدرہ قومی زبان ماہنامہ اخبارِ اُردوکے سالانہ خریدار بن گئے ۔ ان کے اِس اقدام سے اخبارِ اُردو کے سالانہ خریدار بنانے کی مہم کو بہت تقویت ملی ہے ۔ آئی اے رحمان نے اپنے ساتھ دس مزید افراد کو بھی اخبارِ اُردو کا سالانہ خریدار بنوایا ہے ۔ اِس موقع پر مقتدرہ قومی زبان کے صدر نشین ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ آئی اے رحمان اور اِن جیسی دوسری شخصیات کا اخبارِ اُردو کے خریدار کے طور پر سامنے آنا اخبارِ اُردو کی خریداری مہم کے لیے بہت مستحسن عمل ہے اور اخبارِ اُردو کی اعزازی ترسیل کی بجائے خرید کر پڑھنے کو ادبی اور علمی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے ۔


جاوید اختر
( مشیر ابلاغِ عامہ )

 
 
اہم ویب گاہیں افسران صدرنشین کتب خانہ مطبوعات مقتدرہ تنظیمی خاکہ
جملہ حقوق بحق مقتدرہ قومی زبان محفوظ ہیں، ۲۰۱۱ء